حکومت نے نواز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دیدی

حکومت نے نواز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دیدی
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد:وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دیدی ہے۔ 


تفصیلات کے مطابق ، وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سابق وزیر اعظم  میاں نواز شریف کو چار ہفتوں کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی ہے۔ ان کو  صحت کے بڑے مسائل درپیش ہیں، ان کے دل کا آپریشن بھی ہو چکا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق انھیں سٹروک بھی آیا تھا۔

میڈیکل رپورٹس کے مطابق نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 25 سے 30 ہزار تک ہے۔ وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کیلئے 7 ارب شورٹی بانڈ جمع کرانا ہوگا۔ وفاقی حکومت آج احکامات جاری کر دے گی جس کے بعد نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی جائے گی۔یہ اجازت چار ہفتوں کیلئے دی گئی ہے۔