وزارت داخلہ کا نواز شریف کو بیرون ملک علاج کیلئے اجازت دینے کا نوٹی فیکیشن جاری

وزارت داخلہ کا نواز شریف کو بیرون ملک علاج کیلئے اجازت دینے کا نوٹی فیکیشن جاری
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو بیرون ملک علاج کیلئے 4 ہفتوں کی مشروط اجازت دینے کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق ، وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے متن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ محمد نواز شریف کو طبی بنیادوں پر  بیرون ملک علاج کیلئے ایک مرتبہ 4 ہفتوں کیلئے اجازت دیدی جائے۔

نوٹی فیکیشن میں نواز شریف کی بیرون ملک علاج کیلئے جانے کو اینڈیمنٹی بانڈ سے مشروط کیا گیا ہے۔ ضمانتی مچلکے نواز شریف یا شہباز شریف کی جانب سے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ کے پاس جمع کرانے ہونگے۔

نواز شریف کے بیرون ملک جانے کے لیے 8 ملین برطانوی پاؤنڈز، 25 ملین امریکی ڈالرز اور 1.5 ارب روپے کے ضمانتی بانڈز جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔