ن لیگ نواز شریف کی بیماری پر سیاست کر رہی ہے ،علاج نہیں، فردوس عاشق اعوان

ن لیگ نواز شریف کی بیماری پر سیاست کر رہی ہے ،علاج نہیں، فردوس عاشق اعوان
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  نے کہا کہ میاں نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے حکومتی فیصلے کو متعصبانہ قرار دینا نہایت افسوسناک ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  نے سماجی رابطے کی ویب  جاری بیان میں کہا  کہ وفاقی حکومت کی طرف سے سیاست کو پس پشت ڈال کر انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر نیک نیتی سے فیصلہ کیا۔

 

فردوس عاشق اعوان نے کہا  کہ قانون کی پاسداری حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے۔ ن لیگ کا ردعمل ثبوت ہے کہ وہ بیماری پر سیاست کرنا چاہتے ہیں،علاج نہیں۔

 

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے کہا  کہ گر آپ قانون کا احترام کرتے ہیں تو زر ضمانت کے قانونی تقاضے کو پورا کرنے میں کیا عار ہے؟

 

 

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا  کہ یہ مسئلہ پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کا نہیں، ایک شخص کی صحت کا ہے جس کے ریلیف کیلئے حکومت نے غیر معمولی اقدام اٹھایا ہے۔