پیپلز پارٹی کے رہنما جام مدد علی عالمی وبا سے انتقال کر گئے

Pakistan,PPP lawmaker,Jam Madad Ali,Dies,COVID-19
کیپشن: فائل فوٹو

کراچی: رکن سندھ اسمبلی جام مدد علی عالمی وبا سے انتقال کر گئے۔پیپلز پارٹی کے رہنما کے اہلخانہ نے بتایا کہ جام مدد علی عالمی وبا میں مبتلا تھے اور گزشتہ کئی روز سے کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے اور وینٹی لیٹر پر تھے اور وہ پھیپھڑوں اور دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔ 

گزشتہ روز چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ وقار احمد سیٹھ بھی عالمی وبا کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے اور ان میں موذی وبا کی نشاندہی ہونے کے بعد اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ پشاور ہائی کورٹ کے ترجمان کے مطابق چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کی طبیعت گزشتہ تین ہفتوں سے خراب تھی۔ 

اس کے علاوہ چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا عالمی وبا کا ٹیسٹ مثبت آیا اور انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا تھا ۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما کا بھی ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق عالمی کے وجہ سے ملک بھر میں مزید 37 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد سات ہزار 92 ہو گئی ہے۔ تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں وبا کے دو ہزار 304نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور متاثرین کی کل تعداد تین لاکھ باون ہزار 296 تک پہنچ گئی ہے۔

سندھ میں وبا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ تریپن ہزار 21 اور پنجاب میں ایک لاکھ آٹھ ہزار 822 ہے۔ خیبرپختونخوا اکتالیس ہزار 472، اسلام آباد تئیس ہزار 123، بلوچستان سولہ ہزار 274، آزاد کشمیر پانچ ہزار 139 اور گلگت میں چار ہزار 416 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

عالمی وبا کے باعث پنجاب میں دو ہزار455 اور سندھ میں دو ہزار 718 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 303، اسلام آباد دو سو پچاس، بلوچستان میں ایک سو پچپن ، ‏گلگت بلتستان میں ترانوے  اور آزاد کشمیر میں ایک سو اٹھارہ ہو گئی ہے۔