باجوڑ میں دھماکہ ، 2 پولیس اہلکار شہید 2 زخمی

باجوڑ میں دھماکہ ، 2 پولیس اہلکار شہید 2 زخمی

باجوڑ: خیبر پختونخواہ کے علاقے باجوڑ میں بم دھماکے سے دو پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے ہیں  ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرو ل بم سے کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق باجوڑ میں ریموٹ کنڑول بم دھماکے سے دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے ، دھماکہ اس وقت کیا گیا جب پولیس اہلکار ڈیوٹی کے فرائض انجام دے رہے تھے ۔

ی پی اوعبدالصمد خان نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکا راغگان ڈیم کے قریب ہوا  جس میں دو پولیس اہلکار شہیداور دو زخمی ہوگئے ہیں ۔

ایس ایچ او کابل شاہ کا کہنا ہے کہ بم دھماکے سے دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں جبکہ دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں ۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے ۔

حکام کا کہنا ہے کہ بم دھماکے میں زخمی پولیس اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بم دھماکے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔ کسی نے ابھی تک اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔