کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں دھماکہ، 2 افراد زخمی

کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں دھماکہ، 2 افراد زخمی
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ ریسیکیو ٹیموں نے زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا۔ 

دوسری جانب خیبر پختونخواہ کے علاقے باجوڑ میں بھی بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں2 پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہوئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرو ل بم سے اس وقت کیا گیا جب پولیس اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ 

ایس ایچ او کابل شاہ کا کہنا ہے کہ بم دھماکے سے دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں جبکہ دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔