عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی آگئی

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی آگئی

اسلام آباد :عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی آگئی ۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 82.87 ڈالر فی بیرل ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی آگئی ہے جس کے بعد اوگرانے 16 نومبر سے یکم دسمبر تک قیمتوں کے لئے تعین کے لئے مشاورت شروع کردی ہے ۔

ذرائع کے مطابق 6 نومبر کو 85 ڈالر فی بیرل کے حساب سے قیمتوں کا تعین کیا گیاجبکہ رواں ہفتے عالمی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے،جس کے باعث مقامی قیمتوں میں اضافے کا جواز نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان تمام ٹیکسوں کی موجودہ شرح لاگو کرکے قیمتیں برقرار رکھ سکتی ہے، لیوی ٹیکس ختم یا کم کرکے صارفین کو پٹرول اور ڈیزل پر 9 روپے تک سہولت ملنے کا امکان ہے ۔ 

واضح رہے کہ  اوگرا قیمتوں سے متعلق سمری 14 نومبر کو وزارت خزانہ بھجوائےگی ۔