نواز شریف کی مولانا فضل الرحمان کو لانگ مارچ میں بھرپور ساتھ دینے کی یقین دہانی

نواز شریف کی مولانا فضل الرحمان کو لانگ مارچ میں بھرپور ساتھ دینے کی یقین دہانی
کیپشن: نواز شریف کی مولانا فضل الرحمان کو لانگ مارچ میں بھرپور ساتھ دینے کی یقین دہانی
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سربراہ اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کا پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے رابطہ ہوا جس میں سابق وزیراعظم نے لانگ مارچ میں بھرپور ساتھ دینے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے درمیان رابطہ ہوا ہے اور دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جبکہ پی ڈی ایم کے احتجاجی پلان کو آگے بڑھانے پر بھی دونوں رہنماؤں کا اتفاق ہوا ہے۔

سابق وزیراعظم نے حکومت کو پارلیمنٹ میں ٹف ٹائم دینے اور اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر حکومت پر دباؤ بڑھانے پر اتفاق کیا اور مولانا نے لاہور کے جلسے کو لانگ مارچ کی شکل دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ پی ڈی ایم لانگ مارچ بارے جو بھی فیصلہ کرے گی ساتھ دینگے۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت کو مزید وقت دینا عوام اور ملک سے ظلم ہو گا۔