ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل ،پاکستانی بلے بازوں کی بدترین کاکردگی،انگلینڈ کو فتح کیلئے صرف 138 رنز کا ہدف

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل ،پاکستانی بلے بازوں کی بدترین کاکردگی،انگلینڈ کو فتح کیلئے صرف 138 رنز کا ہدف
سورس: Twitter

میلبرن: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستانی بلے بازوں  نے انگلینڈ کے خلاف بدترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ہے۔ کوئی بلے باز اچھی کارکردگی نہ دکھا سکا۔ ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 137 رنز بناسکی۔ 

میلبرن کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔ انگلینڈ باؤلرز نے شاندار باؤلنگ کی اور پاکستانی بلے بازوں کو رنز نہ کرنے دیے۔ پاکستانی بلے باز یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوتے رہے۔ 

پاکستان کی طرف سے شان مسعود نے 28 گیندوں پر 38 ، شاداب خان نے 14 گیندوں پر 20 ، بابر اعظم نے 28 گیندوں پر 32 ، محمد رضوان نے 14 گیندوں پر 15 رنز بنائے۔ 

محمد حارث 12 گیندوں پر صرف 8 رنز بناسکے۔ افتخار احمد 6 گیندوں پر کوئی رنز نہ بناسکے ۔محمد نواز نے 7 گیندوں پر 4، محمد وسیم نے 4 رنز بنائے۔ شاہین شاہ آفریدی 5 اور حارث رؤف ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ 

انگلینڈ کی طرف سے سیم کرن نے 3 ، عادل رشید اور کرس جورڈن نے 2، 2 جبکہ بین سٹوک نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ 

پاکستان کی ٹیم 

بابر اعظم ،محمدرضوان، محمد حارث، شان مسعود، افتخار احمد، محمد نواز، شاداب خان، محمد وسیم ، نسیم شاہ، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی۔

انگلینڈ کی ٹیم

جوز بٹلر، الیکس ہیلز، فل سالٹ، بین سٹوک، ہیری بروک، لیم لونگ سٹون، معین علی، سام کرن، کرس ووکس ، کرس جورڈن  اور عادل رشید۔

مصنف کے بارے میں