عمران خان کا ایک اور یوٹرن ،امریکی سازش کے بیانیے سے دستبردار ہوگئے

 عمران خان کا ایک اور یوٹرن ،امریکی سازش کے بیانیے سے دستبردار ہوگئے

لاہور :پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان امریکی سازش کے بیانیے سے ہی دستبردار ہوگئے۔  عمران خان نے کہا  وہ اس معاملے کو پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھ چکے ہیں، وزیر اعظم بنے تو امریکا سمیت تمام ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات بنائیں گے۔

 فنانشل ٹائمز کو دیئے گئے ایک  انٹرویومیں پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم  عمران خان کا کہنا تھا   واشنگٹن سے تعلق  ہمارے لیئے بہت اہمیت کے حامل ہیں سب سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہوں۔
 

عمران خان کا کہنا تھا جس پاکستان کی وہ قیادت کرنا چاہتے ہیں اس کے امریکا سمیت سب کے ساتھ اچھے تعلقات ہونے چاہیں،عام انتخابات کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا اگر عام انتخابات کا  جلداعلان نہ کیا گیاتو حالات قابو سے باہر ہوجائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل کے حوالے سے  ان کے ذہن میں جو منصوبے ہیں اس میں پاک فوج کا  کردار انتہائی اہم ہوگا۔ 

مصنف کے بارے میں