ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میں جگہ بنانے پر ہمیں اپنی ٹیم پر فخر ہے ، وزیراعظم

ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میں جگہ بنانے پر ہمیں اپنی ٹیم پر فخر ہے ، وزیراعظم

لندن: وزیراعظم شہباز شریف نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں  پاکستان کی  شکست پر ٹیم کا حوصلہ بڑھایا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ قومی ٹیم  نے شاندار باؤلنگ کرکے انگلینڈ کا سخت اور بہادری سے مقابلہ کیا لیکن انگلینڈ نے آج بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا۔ 

 
 وزیراعظم شہباز شریف نے مزید لکھا کہ اس میگا ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں جگہ بنانے پر ہمیں اپنی قومی ٹیم کے ہر ایک کھلاڑی پر فخر ہے۔

اس سے پہلے  میچ کے آغاز سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے بھی ٹوئٹ کی تھی جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ آپ نے ورلڈ کپ فائنل تک پہنچنے کے لیے تمام مشکلات کو شکست دی۔ میں جانتا ہوں کہ آپ میں جیتنے کا جذبہ، حوصلہ اور عزم ہے۔ خود پر یقین رکھیں اور اپنا بہترین کھیل کھیلیں۔ پوری قوم آپ کے ساتھ ہے۔

خیال رہے کہ  آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دیدی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 137 رنز کا ہدف دیا تھا جسے انگلینڈ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر  19 اوورز میں  پورا کرلیا۔


 

مصنف کے بارے میں