حسن اور حسین نواز کی طلبی کے اشتہار عدالت کے باہر چسپاں کر دیئے گئے

 حسن اور حسین نواز کی طلبی کے اشتہار عدالت کے باہر چسپاں کر دیئے گئے

اسلام آباد: شریف فیملی کیخلاف نیب ریفرنسز کا اہم مرحلے میں داخل ہو گیا ہے ۔احتساب عدالت میں شریف خاندان کی آج ایک اوراہم پیشی متوقع ہے ۔تفصیلات کے مطابق آج احتساب عدالت میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

  حسن اور حسین نواز کی طلبی کے اشتہار عدالت کے باہر چسپاں کر دیئے گئے ہیں ۔جن پر واضح طور پر لکھا ہے کہ حسن اور حسین نواز ایک ماہ میں پیش نہ ہوئے تو اشتہاری قرار دیا جائے گا ،یاد رہے شریف خاندان پارک لین اپارٹمنٹس، عزیزیہ سٹیل ملز ریفرنسز میں نامزد ملزم ہیں۔