بازیاب کرائے گئے غیرملکی جوڑے کے ہاں دوران قید 3بچوں کی پیدائش ہوئی

 بازیاب کرائے گئے غیرملکی جوڑے کے ہاں دوران قید 3بچوں کی پیدائش ہوئی

اسلام آباد: پاک فوج کے آپریشن کے دوران طالبان کے چنگل سے بازیاب کرائے گئے غیر ملکی جوڑے کے ہاں دوران قید3بچوں کی پیدائش ہوئی۔


تفصیلات کے مطابق کینیڈین شہری جوشوابوئل اور ان کی امریکی بیوی کیٹلن کولمین کو طالبان نے 2012ءمیں افغانستان سے اغواءکیا تھا اور ان کی رہائی کے بدلے امریکہ سے اپنے 3ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

جب اغوا کا یہ واقعہ پیش آیا تو کیٹلن کولمین حاملہ تھیں اور قید میں اس بچے کے علاوہ دو دیگر بچے بھی پیدا ہوئے ۔ کینیڈین شہری کو پاک فوج نے طالبان کی قید سے بازیاب کرا لیا ہے اور اب اس خاندان کو ان کے ملک بھیجنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔