اسلام آباد: وکلاء اور لیگی کارکنوں کو ہٹانے کے لیے پولیس کا لاٹھی چارج

اسلام آباد: وکلاء اور لیگی کارکنوں کو ہٹانے کے لیے پولیس کا لاٹھی چارج

اسلام آباد:  مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہے ۔اسلام آباد پولیس نے وکلاء اور لیگی کارکنوں کو ہٹانے کے لیے لاٹھی چارج کیا ہے ۔

لاٹھی چارج کے بعد وکلا نے عدالت کو بتایا کہ ایف سی نے ان پر تشدد کیا ہے۔مسلم لیگ ن کا لائرز ونگ کے وکلاءبھی احتجاج کررہے ہیں ان کا کہناہے کہ وہ عدالت کی کارروائی نہیں چلنے دیں گے۔

 ذرائع کے مطابق کمرہ عدالت میں وکلاء کا احتجاج کر رہے ہیں ۔عدالت میں وکلاء کی ایف سی اورپولیس کے خلاف شدید نعرہ بازی جاری ہے۔

ناخوشگوار واقعہ کے بعد عدالت کی کارروائی کچھ دیر کے لیے معطل کر دی گئی ہے ۔وزارت ِداخلہ واقعہ کی تحقیقات کروائے ۔