ن لیگی ایم پی ایز کو سیکیورٹی اہلکاروں نے چودھری منیر کےگھر جانےسے روک دیا

ن لیگی ایم پی ایز کو سیکیورٹی اہلکاروں نے چودھری منیر کےگھر جانےسے روک دیا

اسلام آباد:ن لیگی ایم پی ایزکو سیکیورٹی اہلکاروں نےچودھری منیرکےگھرجانےسےروکدیا۔ خواتین ایم پی ایز مریم نواز سے ملاقات کے لیے پہنچی تھیں۔خواتین ایم پی ایز نے چودھری منیر کے گھر کے باہر دھرنا دیدیا جس خواتین ایم پی ایز نے دھرنا دیا ان میں  زیب النساء، لبنیٰ ریحان اور نسیمہ وانی شامل ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی کے بعد مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر اپنے سمدھی چوہدری منیر کے گھر واپس چلے گئے۔ اس موقع پر ن لیگ کے سینئر رہنما و وزرا پرویز رشید ، آصف کرمانی، دانیال عزیز ، مائزہ حمید، مصدق ملک، عابد شیر علی، طلال چوہدری اور مریم اورنگزیب بھی ان کے ہمراہ چوہدری منیر کے گھر پہنچے۔جہاں وہ آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں مشاورت کر رہے ہیں لیکن ان خواتین ایم پی ایز نے سکیورٹی اہلکاروں نے گھر میں داخل ہونے سے روک دیا ہے ۔