ڈراؤنے خواب کیوں آتے ہیں اوران سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟

ڈراؤنے خواب کیوں آتے ہیں اوران سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟

نیویارک:ہر انسان کو اپنی زندگی میں کبھی نہ کبھی ڈراؤنے خواب آتے ہیں جو انسان کو گہرےتناؤ میں مبتلا کر دیتے ہیں۔ یہ سمجھا جاتا ہے کہ ان خوابوں کے انسانی زندگی پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں لیکن سائنسدانو ں نے اپنی تحقیق میں بتا دیا ہے کہ ڈراؤنے خواب کیوں آتےہیں اور ان سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟

فن لینڈ کی ایک یو نیورسٹی کی طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہےکہ نیند کے دوران نظر آنے والے یہ خوفناک خواب ذہنی امراض کی ابتدائی علامت ہوتے ہیں۔
اس تحقیق کے دوران 1972 سے 2012 کے دوران 71 ہزار سے زائد افراد میں کیے جانے والے ایک سروے کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا۔اس جائزےکےنتائج سے معلوم ہوا کہ ایسے خواب زیادہ دیکھنے والے افراد میں مختلف ذہنی امراض کی نشاندہی ہوتی ہے۔اس لیےا گر کسی شخص کو بار بار ایسے تجربے کا سامنا ہو تو یہ سنگین ذہنی امراض کی نشانی بھی ہوسکتی ہے۔

اگر آپ ڈراؤنے خوابوں سے بچانا چاہتے ہیں تو کسی اچھے دماغی ڈاکٹر پر جا کر اپنا معا ئنہ کروایں اور ہمیشہ اچھا سوچیں کیونکہ خوابوں کا تعلق ہماری سوچوں سے ہوتا ہے۔