پاکستان تحریک انصاف کا آج پشاور میں جلسہ ، تیاریاں مکمل

پاکستان تحریک انصاف کا آج پشاور میں جلسہ ، تیاریاں مکمل

پشاور :تحریک انصاف آج پشاور میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی  ۔ این اے فور الیکشن کے سلسلے میں آج پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ ہو رہاہے جلسے کی تیاریاں تقریبا مکمل کرلی گئی ہیں جلسے کیلئے 20ہزار کرسیاں لگائی گئی ہے جبکہ اسٹیج پرمرکزی وصوبائی قائدین کےلئے 300کرسیاں لگائی گئی ہے ۔پاکستان تحرئیک انساف کے سربراہ عمران خان  تین بجے جلسے سے خطاب کرینگے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 پشاور میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا .ضمنی الیکشن 26 اکتوبر کو ہوگا .قومی اسمبلی کی یہ نشست پاکستان تحریک انصاف کے گلزار خان کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی.الیکشن کمیشن آف پاکستان نےالیکشن کو شفاف اور غیر جانبدارانہ بنانے کیلئے  ضابطہ اخلاق وضح کر دیا ہے جس  کے مطابق صدر مملکت، وزیراعظم، چیئرمینو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی و صوبائی اسمبلی، وزراءمشیروں، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کی حلقہ میں انتخابی مہم پر پابندی عائدکی گئی ہے۔ جبکہ اسی حلقہ میں تمام حکومتی عہدیدار ، عوامی نمائندے بشمول مقامی حکومتوں کے عہدیداران کسی ترقیاتی اسکیموں کا اعلان بھی نہیں کرینگے۔