شریف خاندان کی نیب ریفرنسز کو ایک بنانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست

شریف خاندان کی نیب ریفرنسز کو ایک بنانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست

اسلام آباد: شریف خاندان نے اپنے وکلا کے توسط سے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں تینوں ریفرنس کو ایک بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہےکہ ایک ہی الزام پر متعدد ٹرائل سے درخواست گزار کے بنیادی حقوق متاثر ہوں گے اور ایک ہی الزام پر متعدد ٹرائلز بنیادی حقوق سے متصادم ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ تین ریفرنس پر ایک ریفرنس بننے تک زیر سماعت ریفرنسز پر کارروائی روکنے کا حکم دیا جائے۔ سپریم کورٹ قرار دے کہ نیب سیکشن 9 اے 5 کے تحت صرف ایک ریفرنس داخل ہو سکتا ہے لہٰذا ریفرنس داخل کیے جانے کے 28 جولائی کے فیصلے کو بھی کالعدم قرار دیا جائے۔

یاد رہے آج احتساب عدالت میں وکلا کی ہلڑ بازی کے باعث جج محمد بشیر نے کارورائی کیے بغیر ہی سماعت ملتوی کر دی جس کےباعث نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی اور 19 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں