کراچی میں چھلاوے کا ایک اور خاتون پر تیز دھار آلے سے حملہ

کراچی میں چھلاوے کا ایک اور خاتون پر تیز دھار آلے سے حملہ

کراچی: کراچی میں خواتین پر تیز دھار آلے سے حملے کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جس کے بعد متاثرہ خواتین کی تعداد 14 ہو گئی۔ گلستان جوہر اور گلشن کے بعد نامعلوم چھلاوے نے نارتھ ناظم آباد میں راہ چلتی خاتون کو تیز دھار آلے سے حملہ کر کے زخمی کیا ہے۔

متاثرہ خاتون نے ایف آئی آر درج کرانے حیدری تھانے پہنچ گئی۔ جہاں 35  سالہ متاثرہ خاتون شہرینہ نت بتایا ہیلمٹ پہنے موٹر سائیکل سوار نے پیچھے سے اس پر حملہ کیا اور تیز دھارے آلے سے زخمی کرنے کے بعد فرار ہو گیا۔

متاثرہ خاتون گھروں میں صفائی کا کام کرتی ہے اور معمول کے مطابق اپنے گھر سے کام پر جا رہی تھی کہ موٹرسائیکل سوار نے تیز دھار آلے سے حملہ کر دیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں