لاہور ہائیکورٹ بار میں رانا ثناء اللہ کے داخلے پر تاحیات پابندی لگا دی گئی

لاہور ہائیکورٹ بار میں رانا ثناء اللہ کے داخلے پر تاحیات پابندی لگا دی گئی

 لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کو احمدیوں کے حوالے سے متنازعہ بیان پر لینے کے دینے پڑ گئے۔ لاہورہائیکورٹ بار کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کا وکالت کا لائسنس معطل کر دیا گیا اور ہائیکورٹ بار میں داخلے پر بھیتاحیات پابندی لگا دی گئی ہے۔

اجلاس کے شرکاء نے رانا ثناء اللہ کو عہدے سے ہٹانے اور نااہل قرار دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

سیکرٹری بار عامر سعید راں کا کہنا تھا رانا ثناللہ ختم نبوت پر توہین رسالت کے مرتکب ہوئے ہیں اور جو ختم نبوت پر ایمان نہیں لاتا وہ مسلمان نہیں ہے۔ بحثیت مسلمان ختم نبوت پر ہر مسلمان اپنی جان قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں