احتساب عدالت میں ہلڑبازی توہین عدالت ہے، سراج الحق

احتساب عدالت میں ہلڑبازی توہین عدالت ہے، سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں فرد جرم کے حوالے سے درخواستیں مسترد ہونے کے بعد احتساب عدالت میں نیا کھیل کھیلا گیا. ملکی دولت لوٹنے والے اس سے قبل بھی عدالتوں اور ججز پر حملہ آور ہوتے رہے ہیں۔

 احتساب عدالت میں ہنگامہ آرائی کے واقعے کے ردعمل میں اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر کرپٹ مافیا کیساتھ کسی بھی قسم کا این آراوکیا گیا تو شدید مزاحمت کریں گے۔پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا پولیس وزارت داخلہ کے ماتحت ہے. ن لیگ کا ایجنڈا ہے کارروائی آگے نہ بڑھنے پائے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے اور عدالت پر حملہ آور ہو رہی ہے، (ن)لیگ شہید جمہوریت اور مظلوم بننا چاہتی ہے۔