کرم ایجنسی سے بازیاب ہونے والا خاندان کینیڈا روانہ ہو گیا

کرم ایجنسی سے بازیاب ہونے والا خاندان کینیڈا روانہ ہو گیا

اسلام آباد: کرم ایجنسی سے بازیاب ہونے والا کینیڈین خاندان برطانیہ چلا گیا ۔ جوشوا بوائل کی فیملی پی آئی اے کی پرواز 785 پر روانہ ہوئی۔ کینیڈین شہری کے ساتھ اس کی امریکی اہلیہ کیتلان کولمین اور 3 بچے بھی ہیں۔

ایک روز پہلے کینیڈین فیملی کو امریکی کمانڈوز کے حوالے کیا گیا تو انہوں نے امریکی فوجی طیارے میں بیٹھنے سے انکار کر دیا تھا۔ امریکی میڈیا کے مطابق جوشوابوائل کو مشتبہ دہشتگرد خاتون سے پہلی شادی پر امریکا میں سزا کا بھی خدشہ ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز پاک فوج نے امریکی خفیہ اداروں کی اطلاعات پر کرم ایجنسی میں کامیاب آپریشن کر کے کینیڈین فیملی کو بازیاب کرایا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں