احتساب عدالت کے باہرہنگامہ آرائی, وکیل کا پولیس اہلکار کے منہ پر تھپڑ

احتساب عدالت کے باہرہنگامہ آرائی, وکیل کا پولیس اہلکار کے منہ پر تھپڑ

اسلام آباد: مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی پیشی ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگئی اور جوڈیشل کمپلیکس کا احاطہ میدان جنگ بن گیا . ہنگامہ اس وقت برپا ہوا جب وکلا نے احتساب عدالت میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن نیب پراسکیوٹر  وکلا کو روکنے کی جس پر وکلا مشتعل ہو گئے اور نیب پراسکیوٹر کو دھکے مارے .بات یہاں تک نہیں رکی بلکہ وکلا نے پولیس انسپکٹر کو تھپڑ بھی دے مارا جس پر جوابی کارروائی میں میں ایک وکیل کا سر پھٹ گیا۔

زخمی وکلا نے کمرہ عدالت میں جاکر سماعت روکتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ جس  پر جج محمد بشیر اٹھ کر چیمبر میں چلے گئے اور بغیر کسی کارروائی کے سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ اس ساری ہنگامہ آرائی کا فائدہ  شریف خاندان  کو ہوا جن پر آج  فرد جرم عائد نہ ہوسکی ۔