کراچی دنیا کے محفوظ ترین شہروں کی فہرست میں 60 ویں نمبر پر

کراچی دنیا کے محفوظ ترین شہروں کی فہرست میں 60 ویں نمبر پر

لاہور: عالمی جریدے "دی اکانومسٹ " نے دنیا کے 60 محفوظ ترین شہروں کی لسٹ جاری کر دی جس میں پاکستان کا واحد شہر کراچی شاملہے۔ عالمی جریدے کے انٹیلی جنس یونٹ نے فہرست میں شامل ساٹھ شہروں کو ڈیجیٹل، ہیلتھ، انفراسٹرکچر اور سیکیورٹی کے پیمانوں پر پرکھا ہے جبکہ ہر شعبے کے ذیلی شعبے بنا کر انکی نمبرنگ کی گئی ہے۔

ٹوکیو 89.80 پوائنٹس کے ساتھ دنیا کا محفوظ ترین شہر قرار دیا گیا۔ سنگا پور 89.64 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور اوساکا 88.87 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

فہرست میں لندن 82.10 پوائنٹس کے ساتھ 20ویں، نیو یارک81.01 پوائنٹس کے ساتھ 21ویں، فرانسیسی شہر پیرس 79.71 پوائنٹس کے ساتھ 24ویں جبکہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی 80.37 پوائنٹس کے ساتھ 23ویں نمبر پر رہا۔

محفوظ ترین شہروں کی فہرست میں بھارتی دارالحکومت 62.34 پوائنٹس کے ساتھ 43ویں اور ممبئی 61.84 پوائنٹس کے ساتھ 45ویں نمبر پر رہا۔ اس فہرست میں واحد پاکستانی شہر کراچی تھا جو 38.77 پوائنٹس کے ساتھ 60 ویں نمبر پر رہا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں