نواز شریف کی پالیسیوں کو آگے بڑھا رہے ہیں، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

نواز شریف کی پالیسیوں کو آگے بڑھا رہے ہیں، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

اٹک:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھاکہ ن لیگ کی حکومت کے 4سالہ ترقیاتی پروگرام گزشتہ 15 سال سے زیادہ ہیں۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اٹک میں تیل اور گیس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سال میں تیل اور گیس کے 103 منصوبے دریافت ہوئے،ملک میں آج ہر شعبے کو گیس فراہم کی جارہی ہے،منصوبے سے تیل گیس کے علاوہ 50 ٹن ایل پی جی بھی حاصل ہوگی ۔
انکا کہنا تھاکہ منصوبے کا افتتاح بہتر مستقبل کی نوید ہے ، ن لیگ کی حکومت کے 4سالہ ترقیاتی پروگرام گزشتہ 15 سال سے زیادہ ہیں۔چار سال میں 10 ہزار میگاواٹ سے زیادہ بجلی سسٹم میں داخل کی عوام 2018 کے عام انتخابات میں فیصلہ کریں گے ۔