مسلم لیگ (ن) نہیں چاہتی کہ عدالتی کارروائی آگے بڑھے : شاہ محمود قریشی

مسلم لیگ (ن) نہیں چاہتی کہ عدالتی کارروائی آگے بڑھے : شاہ محمود قریشی

اسلام آباد:تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) نہیں چاہتی کہ عدالتی کارروائی آگے بڑھے ۔ نیب پراسیکیوٹر پر تشدد قابل مذمت ہے ۔ مسلم لیگ(ن) ملک کی جمہوریت کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے لیکن پی ٹی آئی ایسا کسی صورت نہیں ہونے دے گی ۔


نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے اور نیب پراسیکیوٹر پر تشدد اس واقعہ کا بہت بڑا ثبوت ہے ۔ پولیس ‘ وزراء اور حکومت (ن) لیگ کی ہے اس لئے یہ نہیں چاہتے کہ عدالتی کارروائی مزید آگے بڑھے ۔ آج عدالت کے باہر ایک سیاسی کارروائی کی گئی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ۔


انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور چودھری نثار نہیں چاہتے کہ محاذ آرائی ہو اور کہتے ہیں کہ محاذ آرائی شریف خاندان کے مفاد میں نہیں ۔ لیکن نیب پراسیکیوٹر کو زد کوب کرنے کا مقصد اور کیا ہے ؟ حقیقت میں مسلم لیگ(ن) دو دھڑوں میں تقسیم ہو چکی ہے ایک دھڑا کہتا ہے کہ محاذ آرائی نہ کریں اور دوسرا کہتا ہے کہ محاذ آرائی پر ڈٹ جائو ۔ لیگی وزراء اور راہنما بھی اسی کنفیوژن کا شکار ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم کیا کریں