امریکی حکومت جان بوجھ کر تعلقات خراب کر رہی ہے، روسی وزارت خارجہ

امریکی حکومت جان بوجھ کر تعلقات خراب کر رہی ہے، روسی وزارت خارجہ

ماسکو: روس نے کہا ہے کہ امریکی حکومت روس کے ساتھ اپنے تعلقات  کو  جان  بوجھ  کر خراب کر رہی ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے پریس کانفرنس میں امریکا میں روسی نمائندہ دفاتر کی عمارتوں سے روس کے پرچم کو اتارنے کے امریکی اقدام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اپنے اس قسم کے اقدامات کے ذریعے جان بو جھ کر روس کے ساتھ تعلقات کو ختمکرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ روس نے اس اقدام پر امریکی حکام سے اپنا سخت احتجاج کیا ہے اور جوابی اقدام کے لئے جلد ہی فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہامریکی حکومت نے سان فرانسسکو میں روسی قونصل خانہ اور واشنگٹن ڈی سی میں روس کے نمائندہ تجارتی دفتر کو بند کرنے کے بعد ابھی حال ہی میں ان عمارتوں سے روس کا پرچم بھی نیچے اتار دیا۔

مصنف کے بارے میں