نوازشریف کے بیرون ملک 300 ارب روپے پڑے ہیں:عمران خان

نوازشریف کے بیرون ملک 300 ارب روپے پڑے ہیں:عمران خان

پشاور: عمران خان کا کہنا تھاکہ نوازشر یف کوسزاہوجاتی ہے توان کا باہرپڑا 300 ارب روپیا ضبط ہوکرپاکستان آئے گا، نواز شریف کے بیرون ملک 300ارب روپے پڑے ہیں۔

پشاور میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نوازشریف آپ کواس لیے نکالا گیا آپ نے پاکستان کے 300 ارب روپے چوری کرکے باہرلے گئے ،نوازشریف،پاکستان کا پیسہ باہرلے جانا کا اقامہ طریقہ ہے،نوازشریف کہتے ہیں انہیں کیوں نکالا، انہیں اقامہ کی وجہ سے نکالا گیا۔
انکا کہنا تھا کہ آج ملک میں غربت اس لیے ہے کہ ہمارے اوپرڈاکوبیٹھے ہیں،یہ اپنا پیسہ بچانے کے لیے اداروں کوبدنام کررہے ہیں،نوازشریف اورزرداری جیسے لوگ پیسا چوری کرکے باہرلے جاتے ہیں۔
انھوں نے آصف علی زرداری کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ آصف زرداری تم بہت بڑے ڈاکو ہو۔ انھوں نے مزید کہا کہ زرداری تم پشاورآئے ہو میں سندھ جارہا ہوں،وہاں خوف کی زنجیریں توڑوں گا، آصف زرداری تم پاکستان کی سب سے بڑی بیماری ہو،مجھ پرزرداری ،انکی بہن فریال نے ایک ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائرکیا ہے، زرداری آج کرپشن کی بات کررہے ہیں یہ قیامت کی نشانی ہے۔