پاکستان ایران سے مزید سو میگاواٹ بجلی خریدے گا

پاکستان ایران سے مزید سو میگاواٹ بجلی خریدے گا

اسلام آباد:حکومت پاکستان نے ایران سے مزید سو میگاواٹ بجلی خریدنے کی منظوری دے دی ہے

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں ہو نے والے کابینہ کی اقتصادی کمیٹی کا اجلاس ا جس میں ایران سے بجلی کی درآمدات میں اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔اس فیصلے کے مطابق وزارت پیٹرولیم اور قدرتی وسائل کو اس بات کی ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ ایران سے سو میگاواٹ بجلی کی خریداری کے لیے لازمی اقدامات عمل میں لائے-
اس سے پہلے ستمبر دوہزار سولہ میں حکومت پاکستان نے ایران سے چوہتر میگاواٹ بجلی درآمد کرنے کی منظوری دی تھی جو ایک سوبتیس کلو واٹ کی ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے پاکستان کو فراہم کی جارہی ہے ۔ ایران پہلے ہی اعلان کرچکا ہے کہ وہ پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے تیار ہے اور اسے تین ہزار میگاواٹ تک بجلی فراہم کرسکتا ہے۔