عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے عمران خان ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے تین دو کی اکثریت سے مطابق عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں،چیف الیکشن کمشنر نے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے حق میں فیصلہ دیا۔ممبر پنجاب اور سندھ نے وارنٹ گرفتاری کی مخالفت کی دونوں ممبران نے اختلافی نوٹس جمع کرائے۔ بلوچستا ن اور خیبر پختون خوا کے ممبران نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔مختصر حکم نامہ میں عمران خان سے کر اچی ایئرپورٹ پر خطاب کے دوران توہین آمیز بیان پر بھی جواب طلب کیا گیاہے۔
قبل ازیں الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 26اکتوبر کوگرفتار کرکے پیش کرنے کاحکم دیا ہے۔
واضح رہے عمرا ن خا ن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے پاس توہین عدالت کی کارروائی کااختیار نہیں ،جس پر ترجمان الیکشن کمیشن کے نے کہا کہ آئین میں یہ بات موجود ہے کہ الیکشن کمیشن یہ کارروائی کرسکتا ہے ،عمران خان کے وکلا ان کو غلط گائیڈ کررہے ہیں۔