فلم مہا بھارت بنانا بہت بڑا خواب ہے : عامر خان

فلم مہا بھارت بنانا بہت بڑا خواب ہے : عامر خان

ممبئی :بالی وڈ اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ میرا خواب ہے کہ ایک دن فلم مہابھارت بنائوں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار عامر خان نے کہا کہ فلم مہابھارت بنانا بہت بڑا خواب ہے اور ایک میں یہ کر سکتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ فلم سیکرٹ سپر سٹار میں شکتی کمار کا کردار میری شخصیت سے بہت مختلف ہے اور میرے لئے نہ صرف شکتی کمار جیسا برتائو کرنا بلکہ ان جیسا محسوس کرنا بھی ایک چیلنج تھا لیکن یہ کردار ادا کرنے میں بہت مزا آیا۔ فلم سیکرٹ سپر سٹار 19 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔