ڈی جی آئی ایس پی آر کو معیشت پر بیانات اور تبصروں سے گریز کرنا چاہیے، وزیر داخلہ

ڈی جی آئی ایس پی آر کو معیشت پر بیانات اور تبصروں سے گریز کرنا چاہیے، وزیر داخلہ


اسلام آباد:وزیر داخلہ احسن اقبا ل نے کہا ہے کہ 2013 کے مقابلے میں معیشت بہتر ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کو معیشت پر تبصروں سے گریز کرنا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کو معیشت پر بیانات اور تبصروں سے گریز کرنا چاہیے ،غیر ذمہ دارانہ بیانات پاکستان کی عالمی ساکھ متاثر کر سکتے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے ترقیاتی بجٹ پر عمل ہو رہا ہے ،توانائی منصوبوں وبجلی فراہمی سے صنعتی شعبے میں سرمایاکاری سے درآمدات پر دباﺅ پڑاہے، 2013 کے مقابلے میں معیشت بہتر ہے،ٹیکسوں کی وصولی میں دو گناے زائد اضافہ ہوا ہے پاکستان کی معیشت مستحکم ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پہلے ڈی جی آئی ایس پی آر اورآرمی چیف نے ملکی سیکیورٹی اور اس سے جڑی معیشت کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف بیانات جاری کیے تھے۔