بابر اعظم کی سنچری، سری لنکا کو جیت کیلئے 293 رنز کا ہدف

بابر اعظم کی سنچری، سری لنکا کو جیت کیلئے 293 رنز کا ہدف

دبئی: قومی کرکٹ ٹیم نے پہلے ون انٹرنیشنل میں سری لنکا کو جیت کیلئے 293 رنز کا ہدف دید یا۔ 


تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ، تاہم پاکستانی بلے بازوں نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6وکٹیں دے کر 293 رنز بنائے۔ پاکستانی بلے باز بابر اعظم نے انتہائی ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 131 گیندوں پر 103 رنز سکور کیے۔

دیگر بلے بازوں میں شعیب ملک دوسرے دوسرے نمبر پر رہے جو 60 گیندوں پر 81 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ، اس کے علاوہ فخر زمان 45 رنز، محمد حفیظ 32 ، حسن علی 11 ، عماد وسیم 10، سرفراز احمد 1 بنا سکے، اوپنر احمد شہزاد اس مرتبہ بھی ناکام ہوئے اور بغیر کسی رن کے پویلین لوٹ گئے۔ سری لنکا کی جانب سے سرنگا لکمل 47 رنز دے کر دو جب کہ سری وردھانا کے علاوہ دیگر بولرز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

'