جی ٹی روڈ پر ہائی ایس کو حادثہ ٗ 7 مسافر جاں بحق ٗ 8 زخمی

جی ٹی روڈ پر ہائی ایس کو حادثہ ٗ 7 مسافر جاں بحق ٗ 8 زخمی

اسلام آباد:جی ٹی روڈ پر ھارو ٹال پلازہ کے قریب فتح اللہ سٹاپ پر ہائی ایس کو حادثہ ، سات افراد جاں بحق اور آٹھ افراد زخمی ہوگئے ہیں 


تفصیلات کے مطابق ترجمان موٹروے پولیس نارتھ زون انسپکٹر آفتاب اسلم نے بتایا کہ ہائی ایس نمبریLES-7106 جو کہ راولپنڈی سے پشاور جا رہی تھی بوقت 1305 بجے دن ھارو ٹول پلازہ کامرہ کے قریب فتح اللہ سٹاپ پر ایک نامعلوم ڈمپر کو اوورٹیک کرتے ہوئے بے قابو ہو کر سینٹر ل ریزرویشن سے ٹکرانے کے بعد سڑک کے کنارے ہارڈ شولڈر پر درخت سے ٹکرا گئی ۔


حادثہ کے نتیجہ میں سات افراد جاں بحق ،تین افراد شدید زخمی جبکہ پانچ افراد معمولی زخمی ہوئے ۔ جاں بحق افراد میں ڈرائیور نیاز علی ولد مشل خان بعمری ۳۵ سال سکنہ جہانگیرہ ، عظمت حیات ولد خظر حیات بعمری ۴۲ سال سکنہ پنڈداد نخان، شاد گل ولد سپن گل بعمری ۴۵ سال سکنہ پیر ودہائی راولپنڈی، خائستہ رحمان ولد بہادر خان بعمری ۲۳ سال۔عبدالحمید ولد رشید اقبال بعمری ۲۸ سال سکنہ حاجی شاہ اٹک، اجمینا زوجہ خیر شاہ بعمری ۴۰ سال سکنہ جانگیرہ اور ایک نامعلوم لڑکا جس کی عمر تقریبا ۱۷ سال ہے شامل ہیں۔

شدید زخمی افراد میں آصف ولد محمد اسلم بعمری ۳۵ سال ، راشد ولد اسحاق بعمری ۳۷ سال اور ظفر علی ولد سید جمال بعمری ۳۳ سال جبکہ معمولی زخمی افراد میں محمد الیاس ولد امیر بعمری ۴۰ سال بلال ولد توصیف بعمری ۲۶ سال ، ملنگ ولد مرزا بعمری ۴۵ سال ،وقاص ولد شبیر بعمری ۱۷ سال اور ایک نامعلوم شخص جس کی عمر ۴۱ سال ہے شامل ہیں۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی این فائیو نارتھ زون عباس احسن کی ہدائت پر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس بیٹ کامرہ کے افسران بروقت موقع پر پہنچے اور جاں بحق اور زخمی افراد کو گاڑی سے نکالا ۔