سعودی وزارت لیبر نے تنخواہ بروقت ادا نہ کرنے والے اداروں کیلئے 4 سزائیں مقرر کردیں

سعودی وزارت لیبر نے تنخواہ بروقت ادا نہ کرنے والے اداروں کیلئے 4 سزائیں مقرر کردیں

ریاض: سعودی وزارت لیبر نے تنخواہ بروقت ادا نہ کرنیوالے اداروں کے خلاف 4سزائیں مقرر کردیں ،سعودی وزارت محنت و سماجی فروغ نے واضح کیا ہے کہ تنخواہ بروقت ادا نہ کرنے والے اداروں کے خلاف 4سزائیں مقرر کردی گئیں ہیں جو ادارہ بینکوں کے ذریعے اپنے ملازمین کی تنخواہ بروقت ادا نہیں کرے گا اسے مقررہ سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا ۔


وزارت نے جو سزائیں مقرر کی ہیں اس میں بروقت تنخواہ ادا کرنے پر فی کارکن 3ہزار ریال جرمانہ ہوگا اسکے علاوہ وزارت ایسے ادارے کا کمپیوٹر بند کردے گی البتہ ورک پر مٹ کے اجراء اور توسیع کا سلسلہ جاری رکھے گی جبکہ مسلسل 3ماہ تک تنخواہ ادا نہ کیے جانے پر وزارت ادارے کو کسی بھی طرح کی کوئی بھی سہولت مہیا نہیں کرے گی


جبکہ ادارے کے ملازمین کو آجر کی منظوری کے بغیر دیگر اداروں میں نقل کفالہ کی اجازت ہوگی خواہ کارکن کا ورک پرمٹ ختم نہ ہوا ہو اس کے علاوہ متاثر کارکن اپنے علاقے کے مکتب العمل سے رجوع کرکے تنخواہ نہ ملنے کی شکایت کرسکتا ہے اگر اسے وہاں سے انصاف نہ ملے تو لیبر کمیٹی یا محکمہ جاتی عدالت پہنچ کر اپنا مقدمہ پیش کرنے کا مجاز ہوا تاہم وزارت کے قصوروار ثابت ہونے کی صورت میں کارکن کو پہنچنے والے نقصان کے معاوضے کی ادائیگی میں وزارت بھی شریک ہوگی