داعش کیلئے کام کرنے والی ریکروٹ ڈرون حملے میں ماری گئی

داعش کیلئے کام کرنے والی ریکروٹ ڈرون حملے میں ماری گئی

لندن :شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے لیے بھرتیوں کا کام کرنے والی برطانوی شہری ایلی این جونز امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہوگئی ، اطلاعات کے مطابق برطانیہ میں حملے کرنے کی حوصلہ افزائی کے علاوہ دیسی ساختہ بموں کی تیاری میں بھی رہنمائی فراہم کرتی تھیں،سیلی این جونز کا تعلق برطانوی کاؤنٹی کینٹ کے علاقے چیتھم سے تھا اور انھوں نے سنہ 2013 میں اسلام قبول کرنے کے بعد شام جا کر دولت اسلام میں شمولیت اختیار کی تھی\۔48 سالہ جونز نے شدت پسند تنظیم میں شمولیت اختیار کرنے سے قبل کوئی عسکری تربیت حاصل نہیں کی تھی اور ان کی شادی شدت پسند جنید حسین سے ہوئی تھی جو سنہ 2015 میں ایک ڈرون حملے میں مارے گئے تھے۔


ماضی میں سیلی این جونز ایک موسیقار بھی رہی تھیں۔ ان سے مغرب میں رہنے والی لڑکیوں کو شدت پسند گروہ میں شامل کرنے اور برطانیہ میں عیسائیوں کو دھمکانے کا کام لیا جاتا تھا۔سیلی این جونز کی پیدائش گرینچ، لندن میں ہوئی تھی اور وہ لوگوں کو برطانیہ میں حملے کرنے کے لیے اکساتی تھیں اور دیسی ساختہ بموں کی تیاری میں بھی رہنمائی فراہم کرتی تھیں۔