پدماوتی میں 400 کلو سونے کے زیورات کا استعمال

پدماوتی میں 400 کلو سونے کے زیورات کا استعمال

ممبئی: ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے فلم ”پدماوتی“ میں 400 کلو وزنی زیورات کا استعمال کیا ہے۔ بھنسالی نے تیرہویں صدی کی کہانی اور دپیکا پدوکون، شاہد کپور اور رنویر سنگھ کے زیورات سے لدے پھدے کرداروں میں جان ڈالنے کیلئے کافی وقت اور پیسے لگائے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق زیورات کی تیاری کا کام فلم کی شوٹنگ سے پہلے ہی شروع کیا جا چکا تھا اور 200 کاریگروں نے 600 دنوں میں 400 کلو وزنی سونے کے خوبصورت زیورات بنائے۔

خیال رہے کہ فلم ”پدماوتی“ 13ویں صدی میں راول رتن سنگھ  (شاہد کپور)، رانی پدمنی(دپیکا پدوکون) اور علاو الدین خلجی(رنویر سنگھ) کی کہانی پر مبنی ہے۔

مصنف کے بارے میں