اکشے کمار کی فلم ”2.0 “ میں آواز تبدیل کی جائے گی

اکشے کمار کی فلم ”2.0 “ میں آواز تبدیل کی جائے گی

ممبئی : بالی وڈ اداکار اکشے کمار کی فلم ”2.0 “ میں آواز بھی تبدیل کی جائے گی۔

اکشے کمار فلم ”2.0 “ میں مکمل طور پر ایک مختلف کردار اور حلیے میں نظر آئیں گے، فلم کے تامل اور تیلگو ورژن میں ان کی آواز میں ڈبنگ کی جائے گی جبکہ ہندی ورژن میں ٹیکنالوجی کی بدولت آواز تبدیل کی جائے گی۔

فلم میں اداکار رجنی کانت ،اکشے کمار اور ایمی جیکسن شامل ہیں ،ایس شنکر کی ہدایت کردہ فلم آئندہ سال 25 جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں