ضمنی انتخابات،سی ٹی او نے شناختی کارڈ پر چالان نہ کرنے کے احکامات جاری کردیئے

ضمنی انتخابات،سی ٹی او نے شناختی کارڈ پر چالان نہ کرنے کے احکامات جاری کردیئے
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور:ضمنی انتخابات کے باعث آج اورکل شناختی کارڈپرچالان نہیں ہوگا،چیف ٹریفک پولیس افسر نے شناختی کارڈ پر چالان نہ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔


خیال رہے کہ ملک بھر میں 35حلقوں میں ضمنی انتخابات کل ہونگے جس کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے.

ضمنی الیکشن کے باعث آج او رکل شناختی کارڈ پر چالان نہیں ہوگا،سی ٹی اونے شناختی کارڈپرچالان نہ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے، سی ٹی او کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن کے باعث شناختی کارڈپرچالان نہ کرنے کافیصلہ کیا۔