سعودی عرب کیلئے انڈونیشی ملازماؤں کی درآمد شروع

سعودی عرب کیلئے انڈونیشی ملازماؤں کی درآمد شروع
کیپشن: فائل فوٹو

کوالالمپور: سعودی وزیر محنت و سماجی بہبود احمد الراجحی نے واضح کیا ہے کہ 9برس کے وقفے کے بعد انڈونیشیا سے گھریلو عملے کی سعودی عرب درآمد بحال ہوگئی۔

انہوں نے یہ بات انڈونیشیا کے وزیر افرادی قوت محمد حنیف کے ساتھ گھریلو عملے کی بحالی کے معاہدے پر دستخط کے بعد کہی۔ وزیر محنت نے کہا کہ اس معاہدے کی بدولت افرادی قوت کی درآمد کے متعددمواقع پیدا ہونگے۔ ایک ملازمہ کو لانے کیلئے 6ماہ کا وقفہ درکار ہوگا۔