بلوچستان کی ترقی حکومت کی ترجیح ہے،عمران خان

بلوچستان کی ترقی حکومت کی ترجیح ہے،عمران خان
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی حکومت کی ترجیح ہے۔

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلباکے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ بڑاانسان بڑی سوچ رکھتاہے،خودغرض نہیں ہوتا۔نیلسن منڈیلااپنی قوم کیلئے سوچتے تھے ۔وزیراعظم نے کہا کہ قائداعظم نے پاکستان کیلئے جدوجہدکی اپنی ذات کیلئے نہیں۔