سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے عمران خان کو لیڈر مان لیا

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے عمران خان کو لیڈر مان لیا
کیپشن: فوٹو فائل

لاہور:سابق وزیراعظم شاہد خاقان نے عمران خان کو لیڈر قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور انتخابی امیدوار شاہد خاقان عباسی نے یہ بات عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ لیڈر شپ وہ ہوتی ہے جو سب کو ساتھ لیکر چلے، اصل مسئلہ ماضی میں اور آج بھی یہ ہے کہ بڑی کرسیوں پر چھوٹے لوگ بیٹھے ہیں۔ ملک کا بڑا مسئلہ قیادت کا فقدان ہے، پاکستان میں پچھلے 50 سالہ سیاسی تاریخ میں 4 سیاسی لیڈر پیدا ہوئے، جن میں ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو، نواز شریف اور عمران خان شامل ہیں۔

ممتاز قانون دان عاصمہ جہانگیر کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر کی وہ آواز تھی جس سے آمر بھی گھبراتے تھے اور ججز بھی۔