اسرائیل کا گھنائونا اقدام ، غزہ میں تیل کی فراہمی کو معطل کر دیا

اسرائیل کا گھنائونا اقدام ، غزہ میں تیل کی فراہمی کو معطل کر دیا
کیپشن: image by facebook

یروشلم:اسرائیل کا ایک اور گھناونا اقدام سامنے آ گیا ، جبری اقدام اٹھاتے ہوئے غزہ کو تیل کی فراہمی معطل کر دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع لائبرمین نے اس سلسلے میں اہم اعلان کر دیا ہے کہ غزہ کو مستقبل قریب میں ایندھن کی فراہمی کو معطل کیا جا رہا ہے ۔

گزشتہ دنوں مظاہرے کے دوران بھی اسرائیلی فوج کی جانب سے احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔

واضح رہے کہ رواں برس اب تک مظاہرہ کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک سو اکانوے افراد ہلاک ہو چکے ہیں ، مظاہروں کے دوران ایک اسرائیلی کو بھی جان سے ہاتھ دھونا پڑا ۔