پاکستان تحریک انصاف کے این اے 124 کے امیدوارغلام محی الدین کیخلاف مقدمہ درج

 پاکستان تحریک انصاف کے این اے 124 کے امیدوارغلام محی الدین کیخلاف مقدمہ درج
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

لاہور : حکمران جماعت پی ٹی آئی کے امیدوار غلام محی الدین دیوان کیخلاف قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان تحریک انصاف کے این اے 124 کے امیدوار غلام محی الدین کیخلاف مقدمہ درج ہو گیا ۔ غلام محی الدین دیوان نے کارنر میٹنگ کے دوران اپنے چار گن مینوں کے ساتھ اسلحہ لہرایا جس پر لاہور پولیس نے تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔مقدمہ الیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزی اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

خیال رہے کہ کل ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 35 حلقوں میں ضمنی الیکشن کا میدان سجے گا اور 92 لاکھ 83 ہزار 74 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ قومی اور پنجاب اسمبلی کے 11،11 حلقوں، خیبرپختونخوا اسمبلی کے 9، سندھ اور بلوچستان اسمبلی کے 2،2 حلقوں میں ووٹنگ ہوگی۔