ضمنی انتخابات : پاکستان تحریک انصاف لاہور سے دونوں سیٹیں جیتے گی ، فیاض الحسن چوہان

ضمنی انتخابات : پاکستان تحریک انصاف لاہور سے دونوں سیٹیں جیتے گی ، فیاض الحسن چوہان
کیپشن: فوٹو فائل

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض چوہان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی لاہورکی دونوں سیٹیں بڑے مارجن سے جیتے گی.

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن نے کہا کہ دھاندلی کے ماسٹرمائنڈ سعدرفیق پوری طرح عیاں ہوگئے ہیں، شہبازشریف پرنیب کیسز ہیں۔فیاض چوہان نے کہا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب کا ماہانہ خرچہ پچپن لاکھ ماہانہ تھا، مگر عثمان بزدار نے عہدہ سنبھالنے کے بعد بڑی تبدیلیاں کیں، اب یہ صرف نو لاکھ ہے۔

انھوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی نہ صرف لاہور، بلکہ پورے پنجاب میں اپنی سیٹیں بڑے مارجن سے جیتے گی.وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ لوٹ مارکرکے ارب پتی بننے والوں کو ہر صورت سزا ہونی چاہیے.انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت کو ادارے بریف کرتے ہیں، اس لیے وزرا کو خبر ہوتی ہے کہ کون شکنجےمیں آنے والا ہے، اس میں‌ حیرت کی کوئی بات نہیں.

خیال رہے کہ کل ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 35 حلقوں میں ضمنی الیکشن کا میدان سجے گا اور 92 لاکھ 83 ہزار 74 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ قومی اور پنجاب اسمبلی کے 11،11 حلقوں، خیبرپختونخوا اسمبلی کے 9، سندھ اور بلوچستان اسمبلی کے 2،2 حلقوں میں ووٹنگ ہوگی۔