ڈونلڈ ٹرمپ کا سعودی عرب کو کڑی سزا دینے کا اعلان

ڈونلڈ ٹرمپ کا سعودی عرب کو کڑی سزا دینے کا اعلان
کیپشن: image by facebok

نیویارک :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر جمال خاشقجی استنبول میں سعودی قونصل خانے میں ہلاک کیے گئے ہیں تو ریاض حکومت کو ’سخت سزا‘ دی جائے گی۔

امریکی صدر کے مطابق خاشقجی کا کیس اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ وہ ایک رپورٹر تھے تاہم ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ اس معاملے کی وجہ سے سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت کے معاہدوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

دوسری طرف ترک ذرائع نے روئٹرز کو بتایا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے واضح ہوتا ہے کہ خاشقجی کو استبول میں واقع سعودی قونصلیٹ میں ہی ہلاک کر دیا گیا تھا۔ خاشقجی کا معاملہ ترکی اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات میں بھی کشیدگی کا باعث بن سکتا ہے۔