اداکارہ مہک نور کا چاند پر جانے کی خواہش کا اظہار

اداکارہ مہک نور کا چاند پر جانے کی خواہش کا اظہار

لاہور:فلم ،ٹی وی اور تھیٹر کی اداکارہ مہک نور نے چاند پر جانے کی خواہش کا اظہار کر دیا ۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مہک نور نے کہا کہ بچپن میں سنتے تھے کہ ایک بوڑھی چاند پر چرخہ کاتتی ہے اور میری خواہش ہوتی تھی کہ اس کے پاس جاﺅں لیکن وقت گزرنے کے ساتھ شعور آتا گیا اور مجھے حقائق کا علم ہوا۔

انہوں نے کہا کہ بچپن میں چاند پر جانے کی جو خواہش تھی وہ ختم نہیں ہوئی ،اگر خدا نے مجھے وسائل دئیے تو میں ضرور اپنی خواہش کی تکمیل کروں گی ۔