'مولانا کشمیر کمیٹی، 22 نمبر بنگلہ اور عوامی خزانے پر عیاشی چاہتے ہیں'

'مولانا کشمیر کمیٹی، 22 نمبر بنگلہ اور عوامی خزانے پر عیاشی چاہتے ہیں'
کیپشن: Image Source: File Photo

 اسلام آباد: وفاقی وزیر مراد سعید کی اپوزیشن رہنماؤں پر شدید تنقید، کہا اقتدار سے باہر رہ کر مولانا کا دم گھٹا جا رہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ مولانا کشمیر کمیٹی 22 نمبر بنگلہ اور عوامی خزانے پر عیاشی چاہتے ہیں، انہوں نے کشمیر کمیٹی میں لسی پی کر ڈکار مارنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔

شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ان کو ایسے مواقع پر اکثر کمر درد ہو جاتا ہے۔ مراد سعید نے کہا بلاول کا دانت بھی حرام کی کمائی سے ہیں۔ بلاول پرچی لہرا کر کہتا ہے میں لیڈر بن گیا ہوں۔ زرداری سی آئی اے سے کہا کرتے تھے، وزیرستان میں اور قتل و غارت کریں۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا ڈرون حملے کرتے جائیں ہم سنبھال لیں گے۔