این ایچ اے میں انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا

این ایچ اے میں انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد: نوجوانوں کے لیے خوشخبری، این ایچ اے میں انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزارت مواصلات کے محکمہ این ایچ اے میں نوجوانوں کے لیے  انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پروگرام کے تحت پہلے سال 12000 نوجوانوں کو تربیت دی جائیگی۔ پروگرام  میں پیڈ اور نان پیڈ دونوں انٹرشپ ہوں گیں ۔

 

این ایچ اے سے وابستہ فرمز اور کنسلٹنٹ ان نوجوانوں کی مستقبل میں جاب یقینی بنائیں گے۔ اس پروگرام میں وہ نوجوان جو ڈگری اور ڈپلومہ کے آخری سال میں ہوں، وہ بھی شرکت کر سکتے ہیں۔

 

اس پروگرام سے سیول انجنیئر، میٹیریل انجنیئر، آٹو کیڈ آپریٹر، لیب ٹیکنیشن، انورمینٹل اور سیپ گارڈ ٹرینی تیار ہونگے۔