دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد3 کروڑ80 لاکھ سے بڑھ گئی

دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد3 کروڑ80 لاکھ سے بڑھ گئی


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 10 لاکھ 85 ہزار 372 افراد ہلاک اور 3 کروڑ 80 لاکھ 40 ہزار 63 متاثر ہوچکے ہیں۔ کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 2 کروڑ 85 لاکھ 98 ہزار73ہوگئی ہے اور83 لاکھ 56 ہزار 618 ایکٹیو کیسزہیں۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ20 ہزار11 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور80 لاکھ 37 ہزار789 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں 71 لاکھ73 ہزار565 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ایک لاکھ 9 ہزار 894 اموات ہوئی ہیں۔

برازیل کورونا سے متاثرہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں 51 لاکھ3 سے زائد افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 50 ہزار 709 اموات ہوئی ہیں۔

روس میں 13 لاکھ 14 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 722 ہو گئی ہے۔

کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں 27 ہزار985 اموات ہوئی ہیں جبکہ 9 لاکھ 19 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ارجنٹائن میں بھی 9 لاکھ3 ہزار730 افراد متاثر ہو چکے ہیں اور24ہزار186 اموات ہوئی ہیں۔ اسپین میں9لاکھ18 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 32 ہزار124 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پیرو میں 8 لاکھ 51 ہزار 171 افراد متاثر اور 33 ہزار 357 ہلاک ہو چکے ہیں۔کورونا سے پہلی ہلاکت 11 جنوری2020 میں چین میں رپورٹ ہوئی۔ 9 اپریل کو کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی تھی۔

کورونا سے پہلی ایک لاکھ اموات ابتدائی89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔رواں سال 24 اپریل کو کورونا سے اموات کی تعداد2 لاکھ تک پہنچ گئی تھی اورایک سے2 لاکھ اموات کیلئے صرف 15دن کا وقت لگا۔ 13مئی تک دنیا بھر میں 3 لاکھ اموات رجسٹرڈ ہوئیں اور 2سے3لاکھ اموات تک پہنچنے میں 19دن لگے۔